Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کی ضمنی قانون سازیوں کو آج کابینہ کی قطعیت متوقع

جی ایس ٹی کی ضمنی قانون سازیوں کو آج کابینہ کی قطعیت متوقع

نئی دہلی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)  کابینہ کے کل منعقد شدنی اجلاس میں جی ایس ٹی کی ضمنی قانون سازیوں کو قطعیت دی جائے گی جس کو بعد ازاں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ‘ کیونکہ حکومتن ے بالواسطہ محاصل کی نئی پالیسی کو یکم جولائی سے نافذ کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ کابیہ اپن اجلاس میں چار ضمنی قانون سازیوں کو قطعیت دے گی ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کابینہ کا اجلاس دوشنبہ کی صبح طلب کیا گیا ہے اور اس کا ایجنڈہ زیادہ طویل نہیں ہے ۔ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کونسل نے اپنے دو حالیہ اجلاسوں میں ان چار قانون سازیوں کو منظوری دی تھی جنہیں پارلیمنٹ کی منظوری ہنوز باقی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT