Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا تیقن

جی ایس ٹی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا تیقن

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کمشنر ایس جی ایس ٹی حکومت تلنگانہ سومیش کمار نے تیقن دیا کہ وہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس کے تحت اشیاء اور خدمات کی شرحوں میں اضافہ نہ ہونے دیں گے ۔ پریس کلب حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن ورک شاپ برائے جرنلسٹس سے خطاب کرتے ہوئے سومیش کمار نے کہا کہ جی ایس ٹی سے افراط زر میں کمی آئے گی اور تجارت کرنے میں آسانی ہوگی ۔ اس سے کالا بازاری ختم ہوگی اور عام قومی مارکٹ کی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔ انہوں نے جی ایس ٹی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کے اندیشوں کو غیر ضروری قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT