Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جی ایس ٹی کی وجہ سے ضلع محبوب نگر کے آبپاشی پراجکٹس پر 1352 کروڑ روپئے کا بوجھ

جی ایس ٹی کی وجہ سے ضلع محبوب نگر کے آبپاشی پراجکٹس پر 1352 کروڑ روپئے کا بوجھ

محبوب نگر ۔ 2؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گوڈس سرویس ٹیکس کا اثر متحدہ ضلع محبوب نگر کے اہم پروجکٹس پر بھی پڑا ہے ۔ پالمور ‘ رنگاریڈی ‘ کوئل ساگر ‘ راجیو بھیما‘ نیٹم پاڈو ‘ کلواکرتی لفٹ اریگیشن کے علاوہ مشن کاکتیہ اور بھگیرتا بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ جملہ 1352 کروڑ کا زائد بوجھ اٹھانا ناگزیر ہوگیا ہے ۔ جی ایس ٹی کی نفاذ سے پروجیکٹس پر 5 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے ریاستی حکومت کو بھاری امکانی بوجھ کا سامنا ہے اور حکومت تشویش میں مبتلاء ہے ۔ ریاستی حکومت نے مرکز سے نمائندگی کی ہے کہ وہ حکومت کی اسکیمات کو ٹیکس سے مستتثنیٰ کرے ۔ متحدہ ضلع کے پروجکٹس پر جی ایس ٹی کے اضافی بوجھ سے پروجیکٹس کی تعمیری لاگت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT