Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / جی ایس ٹی کے بارے میں کانگریس کا بیجا مطالبہ۔ ارون جیٹلی

جی ایس ٹی کے بارے میں کانگریس کا بیجا مطالبہ۔ ارون جیٹلی

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا ہے کہ معرض التواء دستوری ترمیم بل میں جی ایس ٹی شرحوں سے متعلق کانگریس کے مطالبہ کی قبولیت ایک مشکل کام ہے تاہم باقیماندہ اُمور کی جاریہ بجٹ اجلاس میں منظوری کی امید ہے۔ انڈیا ٹو ڈے کنکلیو سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی حکومتیں بشمول کانگریس زیر اقتدار ریاستوں اشیائے صارفین اور ٹیکس خدمات کے حق میں ہیں۔ حتیٰ کہ پارلیمنٹ میں ہر ایک سیاسی جماعت جی ایس ٹی کی تائید سے اتفاق کرلیا ہے۔ لیکن اب کانگریس اس مسئلہ پر دستوری حد بندی کی بات کررہی ہے جو کہ عملی طور پر ممکن نہیں ہے کیونکہ اس قدر ترمیم کے ذریعہ محصولیاتی شرح کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔
ضلع مرشد آباد میں 30بم ضبط
برہمپور( مغربی بنگال )۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں موضع سکیندرا کے قریب ایک کھیت سے سیکورٹی فورسیس نے 30کارآمد بم ضبط کرلئے ہیں جہاں پر آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دو ڈبوں میں بھرے ہوئے یہ بم ایک کھیت میں چھپائے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT