Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایس ٹی کے تحت بعض اشیاء کو استثنیٰ کی خواہش: رام کرشنوڈو

جی ایس ٹی کے تحت بعض اشیاء کو استثنیٰ کی خواہش: رام کرشنوڈو

امراوتی 11 اپریل (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش جی ایس ٹی کونسل پر زور دے گی کہ جن اشیاء کو ویاٹ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے نئے جی ایس ٹی پر عمل آوری کی صورت میں بھی اِسے برقرار رکھا جائے۔ ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بعض ایسی اشیاء ہیں جنھیں ویاٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ہم جی ایس ٹی کونسل سے درخواست کریں گے یکم جولائی سے اِس پر عمل آوری کی صورت میں استثنیٰ برقرار رکھا جائے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی زیرقیادت جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس 18 اور 19 مئی کو سرینگر میں منعقد ہورہا ہے جس میں ٹیکس کی شرحوں اور اشیاء کو قطعیت دی جائے گی۔ اب تک مختلف اشیاء کے لئے ٹیکس ڈھانچے کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ تاہم عمومی فیصلہ کیا گیا کہ جی ایس ٹی شرح 0,5,12,18 اور 28 فیصد تک رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT