Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کے عاجلانہ نفاذ سے ملازمتوں کے زیادہ مواقع

جی ایس ٹی کے عاجلانہ نفاذ سے ملازمتوں کے زیادہ مواقع

اور پیداور میں اضافہ کا امکان : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
نئی دہلی ۔16 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) خدمات اور اشیاء کے حمل و نقل پر ٹیکس کے عاجلانہ نفاذ کی تائید کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائرکٹر کرسٹین لاگارڈ نے آج کہا کہ اس سے ہندوستان کو ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کرنے ، مالیہ میں اضافہ اور اندرون ملک پیداوار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے آئی ایم ایف کی بھرپور تائید اور تکنیکی امداد کا تیقن دیا بشرطیکہ ایکسائیز اور سیلس ٹیکس کو ضم کرتے ہوئے ایک جامع بالواسطہ ٹیکس نظام شروع کیا جائے ۔ انھوں نے کہاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے ہندوستان کو تجارتی معاہدہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ ہم آہنگ اور متحدہ جی ایس ٹی کا دائرہ کار بھی زیادہ وسیع ہوگا ۔ انتظامیہ کو سہولت حاصل ہوگی اور موثر انداز میں ٹیکس اندازی کی جاسکے گی ۔ اجلاس سے سی آئی آئی کے صدر سمیت مجمدار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مسودہ قانون جاریہ سرمائی اجلاس میں منظور نہ ہوسکے تو یہ اُن کیلئے مایوس کن ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT