Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کے مسائل پر سرکردہ رٹیلرس کا غور

جی ایس ٹی کے مسائل پر سرکردہ رٹیلرس کا غور

پیاکیج اشیاء پر محصول اندازی ، حکومت سے وضاحت کی خواہش
ممبئی۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) خوردہ فروشی کے چند سرکردہ اداروں نے جن میں فیوچر گروپ، ٹرینٹ ہائپر سٹی، ڈی مارٹ اور آدتیہ برلا رٹیل سرویس کا آج ممبئی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت قیمت و منافع جیسے مختلف اُمور و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خوردہ فروشوں کی کل ہند تنظیم ریٹیلرس اسوسی ایشن آف انڈیا (آر اے آئی) کی سرپرستی میں زائد از 12 سرکردہ رٹیل اداروں کے اس اجلاس کے بعد اسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کمار راجگوپالن نے کہا کہ ’’فی الحال کسٹمرس بل میں جی ایس ٹی ایک علیحدہ عنصر ظاہر ہوتا ہے۔ چند اشیاء کو جی ایس ٹی سے استثنی دیا جاسکتا ہے اور اس صورت میں ایک علیحدہ بل دینا کی ضرورت ہوگی‘‘۔ رٹیلرس کی اس تنظیم نے کسی الجھن سے گریز کیلئے کسی شئے کی قیمت میں جی ایس ٹی کو ایک عنصر کے طور پر شامل کرنے کے علاوہ پیاک اشیاء پر محصول اندازی سے متعلق وضاحت کے لئے حکومت سے رجوع ہونے کا ارادہ ظاہر کی ہے۔ ان خوردہ فروشوں نے پیاکیج پر مبنی اشیاء پر 5% ٹیکس عائد کئے جانے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امتیاز و ثقافت کا اندیشہ ہے کیونکہ پیاکنگ کے بغیر فروخت کی جانے والی کھلی اشیاء پر ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT