Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / جی ایس ٹی کے نفاذ سے جموں وکشمیر کو 20 ہزار کروڑ کا فائدہ ہوگا

جی ایس ٹی کے نفاذ سے جموں وکشمیر کو 20 ہزار کروڑ کا فائدہ ہوگا

سری نگر 18مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے کہا کہ ریاست کو گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ سے 15 تا20 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے آج یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کامپلکس میں جی ایس ٹی کونسل کے 14 ویں اجلاس کے موقع پر میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست تقریباً ہر ایک چیز باہر سے درآمد کرتی ہے اور جی ایس ٹی عمل کرنے والی ریاستوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست کو تب تک یہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے جب تک کہ قانون ساز اسمبلی جی ایس ٹی قانون کو منظوری نہیں دیتی ۔ اُنھوں نے کہا کہ ہم آنے والے 30 دنوں کے اندر جی ایس ٹی بل کو اسمبلی میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بل کو اسمبلی سے منظوری ملنے کے بعد نافذ کیا جائے گا۔ڈاکٹر درابو نے جو کہ ایک معروف ماہر معاشیات ہیں، کہاکہ جی ایس ٹی اُن ریاستوں کے لئے فائدہ مند ہے جو دوسری ریاستوں سے اشیاء درآمد کرتی ہیں۔ ہم ہر ایک چیز باہر سے درآمد کرتے ہیں۔

پرانی کرنسی میں ایک کروڑ روپئے کے ناقص نوٹ ضبط، 3 افرادگرفتار
تھانے 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے نوٹ بندی والے کرنسی نوٹوں کی شکل میں 3 افراد کے قبضے سے لگ بھگ ایک کروڑ روپئے ضبط کرلئے ہیں اور اِن لوگوں کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منگل کی شب ضلع تھانے کے ممبرا ٹاؤن شپ میں پارسک سرکل پر ایک کار کو روکا اُنھیں 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹوں میں ایک کروڑ روپئے قدر والی کرنسی دستیاب ہوئی۔ گرفتار افراد میں ایک پرائیوٹ بینک کی خاتون ملازم شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT