Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایم آر ایرپورٹ کا شمالی گوا ایرپورٹ سے رعایتی معاہدہ

جی ایم آر ایرپورٹ کا شمالی گوا ایرپورٹ سے رعایتی معاہدہ

شمس آباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) جی ایم آر ایرپورٹس GAL اور گوا حکومت کے درمیان دستخطی معاہدہ ہوا ہے جس میں شمالی گوا میں انٹرنیشنل ایرپورٹ تعمیر کیا جائے گا جو چالیس سال کی مدت کیلئے GAL کے تحت رہے گا ۔ جس کیلئے رعایت بھی دی جائے گی ۔ لکشمی کانت یشونت پاریکر چیف منسٹر گوا اور سرینواس بومیڈالا چیرمین ایرپورٹس جی ایچ آر گروپ کی موجودگی میں آر وی شیشن چیف ایگزیکیٹیو آفیسر انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ اور آر کے سریواستو چیف سکریٹری گوا نے معاہدہ پر دستخط کیں ۔ ایرپورٹ کا آغاز 2020 میں شروع ہوجائے گا ۔ اگست 2016 میں ایرپورٹ کی تعمیر کیلئے لگائی جانے والے بولی میں جی ایم آر گروپ نے جیت حاصل کی تھی اور اس کی تعمیری کام کیلئے حکومت سے دستخطی معاہدہ بھی کرلیا گیا ہے ۔ سرینواس بوتھیلا چیرمین ایرپورٹس جی ایم آر گروپ نے کہا کہ ہم پرجوش ہے جو ہم نے گوا حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا جو ایک ہمارے لئے تاریخی فیصلہ ہے ۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر کے بعد گوا میں معیشت میں اضافہ ہوگا ۔
تلنگانہ میں کسانوں کی حالت ابتر : ریونت ریڈی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے کارگزار صدر مسٹر اے ریونت ریڈی نے چیف مسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں اس بات کا اظہار کیا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں کسانوں کی جو حالت تھی اب تلنگانہ میں اس سے بھی کہیں زیادہ ابتر ہے ۔ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کے ایک لاکھ روپئے قرض رقومات معاف کرنے کے وعدے کو فراموش کردیا اور کہا کہ گذشتہ ڈھائی سال حکومت کے دوران جملہ 4.50 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے دریافت کیا کہ 4.50 لاکھ کروڑ روپیوں کے منجملہ صرف 15 ہزار کروڑ روپئے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے لیے ادا کیوں نہیں کئے جاسکے ۔ صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے ٹی آر ایس زیر قیادت حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور تلنگانہ میں خشک سالی سے متاثرہ منڈلوں کی فہرست فی الفور جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور مکتوب میں مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 7911 کروڑ روپئے ان پٹ سبسیڈی کسانوں کے کھاتوں میں جمع کروانے اور مکمل قرضہ جات کو معاف کر کے کسانوں کو راحت بہم پہونچانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔
نمس ہاسپٹل پر بہتر طبی سہولتیں : وزیر صحت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : ریاستی وزیر طب و صحت سی لکشما ریڈی نے آج کہا نمس ہاسپٹل کے مریضوں کو بہتر طبی اور صحت خدمات فراہم کئے جائیں گے ۔ ہاسپٹل میں نئے لیاب کا افتتاح انجام دینے کے دوران وزیر نے کہا ہاسپٹل میں 1.60 کروڑ کے مصارف طبی آلات خریدے گئے ہیں ۔ بعد ازاں انہوں نے ہاسپٹل کی دیگر عمارت میں چند دیگر طبی آلات کا افتتاح انجام دیا ۔ وزیر صحت نے ہاسپٹل میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ بہتر خدمات کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی کا ذکر کرتے ہوئے ہاسپٹل انتظامیہ سے مرکز کی ہدایات کی روشنی میں کرنسی نوٹس کو قبول کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر نمس ڈاکٹر منوہر اور سپرنٹنڈنٹ ستیہ نارائنا بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT