Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات، مجلس کے 60 امیدواروں کو قطعیت

جی ایچ ایم سی انتخابات، مجلس کے 60 امیدواروں کو قطعیت

حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ مجلس اتحادالمسلمین نے 150 وارڈس کے منجملہ 60 وارڈس کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دارالسلام میں آج منعقدہ بند کمرہ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور امیدواروں کی نامزدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ 150 بلدی حلقوں میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائیلوں کے لئے مختص حلقوں کے لئے بھی مجلس کی جانب سے امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں اندرون دو یوم نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT