Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات‘صدفیصد رائے دہی کو یقینی بنانے کا فیصلہ

جی ایچ ایم سی انتخابات‘صدفیصد رائے دہی کو یقینی بنانے کا فیصلہ

حیدرآباد۔18جنری ( سیاست نیوز) شہر میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کرنے کیلئے بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے منفرد اقدام کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہریوں میں شعور بیداری کیلئے اسکولی طلبہ کے ذریعہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمشنر بلدیہ کے مطابق اسکولی طلبہ کے ذریعہ اقرارنامہ اپنے والدین سے حاصل کیا جائے گا کہ وہ رائے دہی میں حصہ لیں گے ۔ 2فبروری کو منعقدہ رائے دہی کے دن رائے دہی کے فیصد کو صدفیصد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔31جنوری تک ووٹر سلپ کی تقسیم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو خبردار کیا کہ انہیں ووٹر سلپ تقسیم کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ رائے دہندے اپنا ووٹر و شناختی کارڈ کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے جانے والے کسی بھی دستاویز کو پیش کریں ۔ بلدی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے عوام سے رہنمائی حاصل کرنے کیلئے ذیل نمبرات دیئے ہیں۔
040-29802897  – 29802895

TOPPOPULARRECENT