Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات ،آج ادخال پرچہ نامزدگی کا آخری دن

جی ایچ ایم سی انتخابات ،آج ادخال پرچہ نامزدگی کا آخری دن

ٹی آر ایس کے مزید امیدوار، پچاس سے زائد امیدواروں کا ادخال پرچہ نامزدگی
حیدرآباد۔/16جنوری، ( سیاست نیوز) گزشتہ دودن تک پرچہ جات نامزدگی کیلئے تعطیل کے بعد آج مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی کثیر تعداد نے بلدی انتخابات کیلئے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کا کل 17جنوری کو آخری دن ہے۔ ٹی آر ایس نے ابھی تک 80امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کردی ہے اور تمام امیدواروں کو بی فارم جاری کردیئے گئے۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایاکہ باقی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران آج پارٹی کے 50سے زائد امیدواروں نے پرچہ جات نامزدگی داخل کردیئے۔ پارٹی دفتر کی اطلاع کے مطابق جن اہم امیدواروں نے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے ان میں ڈاکٹر کے کیشوراؤ کی دختر کے وجئے لکشمی ( بنجارہ ہلز )، رکن اسمبلی کنکا ریڈی کی بہو وجئے شانتی ( ملکاجگری) ، سوریہ نارائنا ( جوبلی ہلز )، بنگارو پرکاش ( گڈی ملکا پور ) ، شیشا کماری ( امیر پیٹ)، دیانند گوڑ ( بودھا نگر)، ہیما لتا ( بنسی لال پیٹ)، ارونا گوڑ ( رام گوپال پیٹ ) ، جگدیش گوڑ ( مادھا پور) ، سنجے گوڑ ( یوسف گوڑہ ) ، اے روپا ہری کرشنا ( مونڈہ مارکٹ) ، وجئے کماری ( اڈہ گٹہ ) ، سرسوتی ( تارناکہ ) اور دوسرے شامل ہیں۔ پرانے شہر کے بعض بلدی حلقہ جات سے ٹی آر ایس امیدواروں نے پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔

TOPPOPULARRECENT