Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات ، کانگریس کیڈرس متحرک

جی ایچ ایم سی انتخابات ، کانگریس کیڈرس متحرک

نظام آباد ۔ 14 ۔ جنوری ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس نے آج اخباری نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عظیم تر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ بلدی حلقہ جات سے منتخب ہونے کے یقینی بنانے کے سلسلہ میںکانگریس کیڈر کو تمام بلدی 150 ڈیویژنس میں متحرک کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدرپردیش کانگریس مسٹر اُتم کمار ریڈی اور اپوزیشن لیڈر ریاستی قانون کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے بلدی انتخابات سے متعلقہ کانگریس کی انتخابی سرگرمیوں ، عوام سے رابطہ مہم اور حلقہ واری میٹنگس کے انعقاد اور دیگر انتخابی امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ہے اور حیدرآباد کے تمام بلدی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی کے الیکشن انچارج کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے ۔ جن کی سرکردگی میں انتخابی حلقہ جات ہوں گے اور دیگر الیکشن پر آواری منعقد کئے جائیں گے ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں عظیم تر حیدرآباد کے اعظم پورہ چادرگھاٹ بلدی ڈیویژن ( 28 ) چادرگھاٹ حلقہ اسمبلی کا الیکشن انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اس بلدی حلقہ میں کانگریس کیڈر کے ہمراہ رائے عامہ کو ہموار کرنے کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ، تلگودیشم اور برسراقتدار جماعت کے قائدین اپوزیشن کانگریس پر ہر آئے دن الزامات عائد کرتے ہوئے رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہیں جس کو ناکام بنانے کیلئے کانگریس پارٹی انتخابی حکمت عملی کے تحت اقدامات کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT