Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات‘ آج اعلامیہ کی اجرائی

جی ایچ ایم سی انتخابات‘ آج اعلامیہ کی اجرائی

ساؤتھ زون میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے مراکز کا اعلان
حیدرآباد۔11جنوری ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے 150حلقوں  میں 2فبروری کو رائے دہی کیلئے انتخابات کیلئے توقع ہے کہ 12 جنوری منگل کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا  جس کے ساتھ اس روز سے ہی پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا آغاز ہوجائے گا ۔ یہ عمل 17جنوری تک جاری رہے گا ۔ اس دوران ٹی آر ایس ‘ ٹی ڈی پی ‘ کانگریس ‘ بی جے پی اور مجلس اپنے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دینے کیلئے شب و روز کی طوفانی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئی ہیں ۔ اس خصوص میں جی ایچ ایم سی ساؤتھ زون کے زونل کمشنر نے پرچہ نامزدگیوں کیلئے متعلقہ دفاتر کا اعلان کیا ہے ۔ اکبر باغ ‘ چھاؤنی اور سعیدآباد ڈیویژن کیلئے ( ایس بی ایچ ۔اے کالونی کمیونٹی ہال (سعیدآباد) موسی رام باغ اور اولڈ ملک پیٹ کیلئے ( موسی راؤ باغ وارڈ آفس) اعظم پورہ ‘ دبیرپورہ اور رین بازار ڈیویژن سے مقابلہ کے خواہش مند امیدوار اپنے پرچہ نامزدگیاں ( ایم آر او آفس چارمینار واقع دبیرپورہ)  میں داخل کریں ۔ پتھر گٹی ‘ مغلپورہ ‘ تالاب کٹہ ‘ چنچلم اور گولی پورہ ڈیویژن کی پرچہ نامزدگیاں ( جی ایچ ایم سی پلے گراؤنڈ مغل پورہ) ‘ للیتا باغ ‘ اپوگوڑہ ( سٹ ون ‘ عیدی بازار جی ایچ ایم سی کمیونٹی ہال تالاب کٹہ چندرائن گٹہ ) ‘ کرما گوڑہ ‘ آئی ایس سدن سنتوش نگر ( جی ایچ ایم سی وارڈ آفس نمبر 17 مادنا پیٹ حیدرآباد)  ریاست نگر ‘ کنچن باغ ( بلدیہ کمیونٹی ہال ریاست نگر ) ‘ بارکس ‘ چندرائن گٹہ اور جنگم میٹ ( بلدیہ وارڈ آفس جنگم میٹ) ‘ فلک نما ‘ نواب صاحب کنٹہ ( انجن باؤلی وارڈ آفس ) ‘ شاہ علی بنڈہ ( شاہ گنْ وارڈ آفس ) ‘ گھانسی بازار ( سرکل آفس سرکل 5 جی ایم ایم سی ) ‘ بیگم بازار ( جی ایچ ایم سی وارڈ آفس ) گوشہ محل ( سبا رانا پرتاپ  کمیونسٹی ہال آغاپورہ) ‘ پراناپل ( بلدیہ وارڈ آفس پیٹلہ برج ) ‘ دودھ باؤلی ‘ جہاں نما ‘ رنمست پورہ ( اسپورٹ کامپلکس  چندو لعل بارہ دری ) ‘کشن باغ ( سردار محل چارمینار) ‘ سلیمان نگر ( سی ایس سی سنٹر سرکل آفس راجندر نگر ) ‘ شاستری پورم ( تحصیل آفس راجندر نگر )  سائیلودیوپلی ( زونل کمشنر جیامیر سرکل آفس راجندر نگر ) ‘ راجندر نگر ویٹرنری آفس سرکل آفس راجندر نگر ‘ عطا پور ڈپٹی کمشنر آفس رکل آفس راجندر نگر ) پر داخل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ 12جنوری سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز ہوگا جو 17جنوری تک جاری رہے گا جبکہ اسی دوران 14 اور 15 جنوری کو سرکاری تعطیل رہے گی ۔ پرچہ نامزدگیاں صبح 11بجے تا دوپہر 3بجے تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT