Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات اپوزیشن کو نقصان پہونچانے کی سازش : سید عزیز پاشاہ

جی ایچ ایم سی انتخابات اپوزیشن کو نقصان پہونچانے کی سازش : سید عزیز پاشاہ

حیدرآباد ۔7 جنوری (سیاست نیوز) مجوزہ بلدی انتخابات میںدھاندلیوںکے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے کی ساز ش کا چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو پر الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی قومی عاملہ کے رکن وسابق ایم پی جناب سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ ساٹھ سالہ جمہوری تاریخ میںکہیںپر بھی انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے اندرون 14 دن انتخابات منعقد نہیںکئے گئے ۔ انہو ںنے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اپوزیشن پارٹیوں کو انتخابی سرگرمی کا موقع ہی فراہم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔آج یہاں سی پی آئی پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ گریٹر حیدرآباد کی ووٹر لسٹ سے جہاں چھ لاکھ شہریوں کے نام حذ ف کردئے گئے ہیں وہیں سات لاکھ نوے ہزاربوگس رائے دہندوں کے نام ووٹر لسٹ میںشامل کیاگیا ہے ۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے کہاکہ شہر حیدرآباد کی ترقی بالخصوص سلم علاقوں کو عصری بنانے کے تمام وعدے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیںجبکہ شہریوں کی ایک چوتھائی آبادی سلم علاقوں میںرہائش پذیر ہے جس میںسے 75فیصد مکینوں کو اب تک پٹوں کی اجرائی عمل میںلائی گئی ۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے پرانے شہر کی ترقی کو یکسر نذ ر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT