Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات‘ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی مساعی

جی ایچ ایم سی انتخابات‘ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کی مساعی

شہریوں کیلئے شعور بیداری مہم ‘ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج پر زور : بھنورلعل
حیدرآباد۔7ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ بلدی انتخابات میں رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ مسٹر وی ناگی ریڈی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کی تنقیح کرلیں اور اگر نام نہیں ہیں تو اندراج کو یقینی بنائیں ۔ مسٹر ناگی ریڈی ‘ مسٹر نوین متل کمشنر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن نے آج مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور رہائشی اسوسی ایشن کے ذمہ داران کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے رائے دہی کے فیصد کو بہتر بنانے اور اس میں مزید اضافہ کیلئے تجاویز طلب کی ہیں ۔ دونوں عہدیداروں نے اجلاس کے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ عوام میں شعور اُجاگر کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام کو ووٹ  کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے ۔ ریاستی الیکشن کمشنر کی جانب سے طلب کردہ اس اجلاس میں غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ و تین مرحلوں میں شعور بیداری مہم چلائیں ۔ ایک تو فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں کی جانچ کا شہریوں کو مشورہ دیاجائے اور پھر دوسرے مرحلہ میں جو نام فہرست میں موجود نہیں ہیں ان کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور آخری مرحلہ میں ووٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی جانب راغب کیا جائے ۔ اجلاس کے دوران ماضی میں ہوئے بلدی انتخابات کے دوران رہے فیصد رائے دہی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ انتخابات میں رائے دہندوں کو بذریعہ ایس ایم ایس یا دیگر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ووٹرلسٹ کے فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ رائے دہندے کو  بھی ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT