Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات‘ مقررہ مدت میں اضافہ

جی ایچ ایم سی انتخابات‘ مقررہ مدت میں اضافہ

انتخابی عمل31جنوری تک مکمل کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت‘ شہری حدود میںسیاسی سرگرمیوں کا آغاز
حیدرآباد ۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے حیدرآباد ہائیکورٹ میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات کیلئے مقررہ مدت میں اضافہ کیلئے داخل کردہ درخواست پر حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج فیصلہ صادر کرتے ہوئے 31 جنوری 2016ء سے قبل انتخابات کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سابق میں عدالتی احکام کے مطابق حکومت کو 15 ڈسمبر سے قبل جی ایچ ایم سی انتخابات کا عمل مکمل کرنا تھا لیکن حکومت نے فہرست رائے دہندگان میں موجود نقائص کو دور کرنے اور رائے دہندوں کو آدھار کارڈ سے منسلک کرنے کے عمل کی تکمیل کیلئے وقت طلب کیا تھا جس پر عدالت نے سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ 31 جنوری سے قبل جی ایچ ایم سی انتخابات کا عمل مکمل کرلیا جائے۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے عدالت میں داخل کردہ درخواست پر تمام سیاسی جماعتیں انتظار کررہی ہے تاکہ عدالتی احکام کے بعد باضابطہ سرگرمیوں کا آغاز ہوسکے۔ حیدرآباد ہائیکورٹ کی جانب سے 31 جنوری 2016ء سے قبل انتخابات کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کے بعد اب بشمکل 90 یوم باقی رہ گئے ہیں۔ اندرون 90 یوم ریاستی حکومت کو جی ایچ ایم سی انتخابات منعقد کروانے ہوں گے۔ عدالت کے فیصلہ بعد توقع ہیکہ جاریہ ماہ کے اواخر میں ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے باضابطہ شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی جائی گی اور آئندہ ماہ کے وسط میں اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے۔ حکومت نے ہائیکورٹ میں داخل کردہ درخواست میں یہ استدلال پیش کیا تھا کہ فہرست رائے دہندگان میں موجود فرضی رائے دہندوں کو نکالنے اور فہرست رائے دہندگان کی ازسرنو تیاری کیلئے وقت درکار ہے۔ اسی لئے عدالت کی جانب سے مقررہ سابقہ مدت 15 ڈسمبر میں توسیع فراہم کی جائے۔ حکومت تلنگانہ کو اس درخواست کے ادخال و سماعت کے بعد مزید 45 یوم حاصل ہوئے ہیں تاکہ فہرست رائے دہندگان کو نقائص سے پاک بناتے ہوئے انتخابات منعقد کروائے جاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT