Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات میں اقتدار کا بیجا استعمال

جی ایچ ایم سی انتخابات میں اقتدار کا بیجا استعمال

پدا پلی ۔ 21 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں ٹی آر ایس قائدین اقتدار کا غلط فائدہ اُٹھارہے ہیں ۔ کانگریس سینئر قائد سابق وزیر ڈی سریدھر بابو نے الزام عائد کیا ۔ وہ پدا پلی میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ چناؤ کے اعلامیہ سے قبل ہی ٹی آر ایس حکومت منصوبہ بند طریقہ سے مختلف اسکیمات کے نام 450 کروڑ روپئے مختص کئے جانے کا اعلان کردیا ۔ اس پر پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی کی زیرقیادت گورنر کے پاس شکایت کردی گئی ۔ نچلی سطح پر ٹی آر ایس انتہائی کمزور ہے اس کمزوری کے پیش نظر ہائی ٹیک طرز پر تشہیری پروگرام شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں شروع کردہ میٹرو ریل گوداوری آب سے استفادہ ، آوٹر رنگ روڈ کی تعمیر جیسے پروگرام کو اپنی حکومت کے کارناموں کی طرح پرچار کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چناؤ میں کانگریس کی کامیابی ہوگی ۔ اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں کیا جاسکتا ، میئر یقینی کانگریس کا ہوگا ۔ چیف منسٹر مقامی ادارہ جات کو فنڈس مختص نہ کرنے کی وجہ سے شہروں میں مواضعات میں ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ پدا پلی مجلس بلدیہ میں جائیداد ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کردیا جانا ہی اس کا ثبوت ہے ۔ تبادلوں میں ریاستی مداخلت ، دباؤ کی وجہ سے پدا پلی سب انسپکٹر پولیس جگن موہن نے خودکشی کرلی ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں کانگریس سی ستیہ نارائن ریڈی ، سی دھرمبا ، وی رام مورتی ، بی پانڈو ، ملاریڈی ، سریش گوڑ ، منتھنی نرسنگ وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT