Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات میں عوام کا فیصلہ قبول ۔ جی کشن ریڈی

جی ایچ ایم سی انتخابات میں عوام کا فیصلہ قبول ۔ جی کشن ریڈی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی جی ایچ ایم سی انتخابات میں عوام کے فیصلہ اور اپنی شکست کو قبول کرتی ہے اور کہا کہ رائے دہی کا کم فیصد بی جے پی کی شکست کا ایک سبب ہے ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ اگرچیکہ ان کی پارٹی ان انتخابات میں صرف چار نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ہے ۔ تاہم یہ تیسرے مقام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کو 34 ڈیویژنس میں دوسرا مقام حاصل ہوا اور اسے تین حلقوں میں 200 سے کم ووٹ سے شکست ہوئی ۔ عوام کے فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے مسٹر کشن ریڈی نے امید ظاہر کی کہ حکمران جماعت جی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل شہریوں سے کئے گئے اس کے وعدوں کو پورا کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT