Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی

جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی

دبیرپورہ ٹی آر ایس امیدوار ایم اے ذیشان کا ادخال پرچہ نامزدگی، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔17جنوری(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی الحاج محمد محمود علی نے بلدی انتخابات میںتلنگانہ راشٹرا سمیتی کی کامیابی کو یقینی قراردیتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کے ایک سو سے زائد امیدواروں کی کامیابی کا دعویٰ پیش کیا اور کہاکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی جس طرح انتخابات میںتنہا مقابلہ کررہی ہے اسی طرح بناء کسی سیاسی جماعت کی مدد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی حاصل کریگی ۔نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمو دعلی نے ٹی آر ایس پارٹی امیدوار ایم اے ذیشان دبیر پورہ‘ سد ا لکشمی اعظم پورہ‘ محمداعجاز رین بازار کے ہمراہ چارمینار منڈل آفس ہ پہنچ کر ان کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی اٹھارہ ماہ کی کارکردگی سے نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ شہر حیدرآباد کی عوام بھی اس قدر متاثر ہے کہ بلدی انتخابات میں گریٹر حیدرآباد کی عوام خود ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریگی ۔انہوں نے کہاکہ اٹھار ہ ماہ کے قلیل وقفے میں شادی مبارک‘ کلیان لکشمی‘ آسر ا پنشن اسکیم کے ذریعہ ریاست کے تمام طبقات کی خوشحالی کو یقینی بنانے کا کام کیا ہے ۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ہر اسمبلی حلقہ میںبے گھر افراد کے لئے چار سو ڈبل بیڈ رومس کے فلیٹ کی تعمیرکا اعلان کیاہے انہوں نے مزیدکہاکہ پرانے شہر سے سنٹرل جیل ‘ ریس کورس کی لعنت کو ختم کرتے ہوئے وہاں کی خالی اراضی پر ہمہ منزلہ تعلیمی ادارے قائم کئے جائیںگے جس میں معاشی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات کے بچوں کو کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریس کورس کے مقام پر آئی ٹی پارک تعمیرکیا جائے گا جہاں پر پرانے شہر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے پرانے شہر کی معاشی پسماندگی کو دور کرنے کا کام کیاجائے گا۔جناب اعظم علی خرم کے علاوہ دیگر بھی موقع موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT