Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات پرکانگریس قائدین کا تبادلہ خیال

جی ایچ ایم سی انتخابات پرکانگریس قائدین کا تبادلہ خیال

حیدرآباد۔/3جنوری، ( آئی این این ) تلنگانہ کے کانگریس قائدین نے آج آئندہ منعقد ہونے والے جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے ایک ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلہ میں آج یہاں گاندھی بھون میں منعقدہ اجلاس میں تمام ٹاپ قائدین بشمول صدر ٹی پی سی سی، این اتم کمار ریڈی، کارگذار صدر ملوبھٹی وکرمارکا قائدین اپوزیشن کے جانا ریڈی ( اسمبلی ) اور محمد علی شبیر ( کونسل ) ، ارکان پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ اور جی سکھیندر ریڈی، پی سبیتا ریڈی، مکیش گوڑ، سروے ستیہ نارائنا، نندی یلیا، بلرام نائیک ، انیل کمار یادو اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان انتخابات میں حیدرآباد کی ترقی میں سابق کانگریس حکومتوں کا حصہ ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں اور ایم آئی ایم کی موقع پرست سیاست کی  اساس پر مقابلہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT