Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت

جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ڈسمبر (آئی این ایس) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے مجوزہ انتخابات کے پیش نظر ریٹرننگ آفیسرس (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس (اے آر اوز) کی تربیتی کلاسس کا جیایچ ایم سی میں اہتمام کیا گیا ہے جس کے اوقات کار صبح 10.30 تا ایک بجے دن جبکہ دوپہر میں 2 تا 5 بجے شام کے درمیان ہوں گے ۔ ان کلاسس کو دو بیاچس میں رکھا گیا ہے ۔ دوران کلاسس 80 عدد آر اوز اور 80 عدد اے آر اوز کو رائے دہی کے مراحل کی تربیت دی جائے گی ۔ انہیں قبل اور مابعد انتخابات انجام پانے والے تمام مراحل کا احاطہ کیا جائے گا جس میں ادخال پرچہ نامزدگی ، ای وی ایمس سے بھی واقف کروایا جائے گا ۔ یہ تربیت ای سی آئی ایل انجنیئرس اور دیگر دیں گے۔ تربیتی کلاسس کے بعد آر اوز اور اے آر اوز کو ای وی ایمس کو چلانے کا طریقہ کار جس میں کیا کرنا ہے اور کیا نہ کرنا ہے ، سے واقف کروایا جائے گا ۔ منگل کے دن جی ایچ ایم سی صدر دفتر پر جملہ 360 آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دی جائے گی ۔ پراجکٹ ڈائرکٹر یو ای ڈی مسٹر شاکشی کرن چاری نے جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے نوڈل آفیسرس کو تقرر عمل میں لایا ہے جو آر اوز اور اے آر اوز کو پاور پوائنٹ کے ذریعہ تربیت دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT