Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات کے اخراجات پر نظر رکھنے مبصرین

جی ایچ ایم سی انتخابات کے اخراجات پر نظر رکھنے مبصرین

آئی اے ایس عہدیداروں کا تقرر ، انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کی مساعی
حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) انتخابی عمل کی خصوصی نگرانی اور اخراجات پر نظر رکھنے کے لئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے مبصرین کے ناموں کے اعلان کے بعد اب اُنھیں ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 150 بلدی حلقوں کی نگرانی کے لئے آئی اے ایس عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ ہر عہدیدار کو 4 تا 6 بلدی حلقوں کی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے۔ تاکہ وہ انتخابی عمل پر نظر رکھ سکے۔ علاوہ ازیں امیدواروں کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات پر نظر رکھنے کے لئے علیحدہ مبصرین کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ جملہ 9 سرکلس میں ہر سرکل کے اعتبار سے ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے بلدی حلقوں کی تخصیص عمل میں لائی گئی ہے تاکہ انتخابی عمل کو صاف و شفاف رکھا جاسکے۔ کسی بھی طرح کی ہنگامی صورتحال یا عہدیداروں کی اچانک رخصت کی صورت میں پانچ اضافی عہدیداروں کو رکھا گیا ہے جن سے ہنگامی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انتخابی عمل کی تکمیل تک اِن عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے انتخابی عمل کی نگرانی کرنی ہوگی تاکہ مجوزہ بلدی انتخابات کو صاف و شفاف طریقہ سے منعقد کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT