Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے کل کُل جماعتی اجلاس

جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے کل کُل جماعتی اجلاس

ضابطہ اخلاق کے نفاذ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( آئی این این ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و اسپیشل آفیسر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہا کہ وہ پیر کو تمام سیاسی پارٹیوں کا اجلاس طلب کریں گے جس میں جی ایچ ایم سی انتخابات کے تعلق سے مختلف مسائل اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے ذمہ داروں کا ایک اجلاس آج منعقد ہوا ۔ جس میں جی ایچ ایم سی کے تمام سینئیر عہدیداروں نے شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ آنے والے انتخابات میں بلدی عہدیداروں کی کارکردگی اور ان کی ذمہ داریوں سے متعلق غور و خوص کیا گیا ۔ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ نے کہا کہ ہر ایک عہدیدار کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے اور اسے خاتون ہو یا مرد آفیسر اپنے فرائض سے کوتاہی نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے آفیسرس سے کہا کہ وہ رائے دہی کے فیصد میں اضافہ کے لیے بیداری مہم چلائیں ۔ جی ایچ ایم سی سربراہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ غیر مجاز پوسٹرس ، بیانرس وغیرہ کو نکال دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو انتخابی مہم کے لیے ضروری اجازت دی گئی ہے یا نہیں اور یہ بھی دیکھا جائے کہ مقابلہ کرنے والے امیدوار ریاستی الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق مہم چلا رہے ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی خواہش کی کہ وہ جی ایچ ایم سی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ انتخابات کو منصفانہ اور آزادانہ منعقد کرنے کو یقینی بنائیں ۔ الیکشن اتھاریٹی نے جی ایچ ایم سی ، آئی ٹی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہورڈنگس ، اڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی تمام تفصیلات حاصل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT