Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی حدود میں صاف صفائی کیلئے جنگی اقدامات

جی ایچ ایم سی حدود میں صاف صفائی کیلئے جنگی اقدامات

نئے کمشنر و اسپیشل آفیسر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے گریٹر حیدرآباد زون کے حدود میں صاف صفائی کے پروگراموں کو مزید تقویت دیتے ہوئے جنگی پیمانے پر کامیابی سے ہمکنار کرنے کی غرض سے ’ تعارف ‘ ( پری چیم ) کے نام سے ایک انوکھا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اپنی اپنی کالونیوں اور محلہ جات میں خدمات انجام دینے والے بلدی عہدیداروں سے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہوئے پروگرام کے تحت عوامی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ عوام کو موثر خدمات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی اور بلدی عہدیداروں میں جواب دہی کا احساس پیدا ہوگا ۔ مختلف علاقوں میں صاف صفائی کے کاموں ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، پینے کے پانی کی موثر سربراہی ، سوشیل فارسٹری اور ڈرینج کے کاموں سے متعلق پروگراموں کی انجام دہی کرنے والے متعلقہ ورکرس اور عہدیداروں کو اپنے اپنے ٹیلی فون نمبرات کو متعلقہ کالونیوں میں پیش کرتے ہوئے متعلقہ کالونیوں اور بستیوں کے عوام سے اپنا اپنا تعارف کروالینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ پروگرام کے دوران ہر کالونی ، بستی میں بلدیہ کے ورکرس کی کارکردگی کی تفصیلات ، ورکرس کی تصاویر ، موبائیل نمبرات کے علاوہ سینٹری سوپروائزرس ، سینٹری انسپکٹرس ، محکمہ صحت کے عہدیداروں ، ڈپٹی کمشنرس ، زونل کمشنرس کے موبائیل نمبرات بھی پیش کئے جائیں گے ۔ جس سے مختلف کالونیوں اور بستیوں میں درپیش مسائل کے حل کے لیے سب سے پہلے ورکرس کو اطلاع دی جائے گی بعد ازاں سوپروائزرس ، ہیلت آفیسرس ، ڈپٹی کمشنرس کے علم میں ان کو لانے میں بھی مذکورہ ’ تعارف ‘ پروگرام کافی سود مند ثابت ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتہ جی ایچ ایم سی عملہ کی کارکردگی سے متعلق سابقہ ریکارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ کالونیوں اور بستیوں کے اسوسی ایشنوں اور اہم شخصیتوں کو جی ایچ ایم سی کی جانب سے خصوصی پیاکٹ بکس اور رجسٹرس فراہم کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT