Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی حدود میں 34 لاکھ رائے دہندوں کے نام حذف : تلگودیشم کا الزام

جی ایچ ایم سی حدود میں 34 لاکھ رائے دہندوں کے نام حذف : تلگودیشم کا الزام

حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم قائدین نے آج چیف الیکٹورل آفیسر بنور لال سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ جی ایچ ایم سی علاقہ میں رائے دہندوں کے نام غیر قانونی طور پر حذف کئے جا رہے ہیں۔ تلگودیشم قائدین نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے عمدا تقریبا 34 لاکھ رائے دہندوں کے نام جی ایچ ایم سی علاقہ میں فہرست رائے دہندگان سے خارج کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مجلس بلدیہ حیدرآباد انتخابات کے پیش نظر ان ناموں کو حذف کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سازش کرتے ہوئے ان رائے دہندوں کے نام حذف کئے ہیں جو تلگودیشم کے حامی ہیں۔ یہ کام آدھار کارڈ کو ووٹر آئی ڈی کارڈ سے مربوط کرنے کے نام پر کیا جا رہا ہے ۔ یہ پارلیمانی جمہوریت اور دستور کے مغائر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموں کا حذف کیا جانا ٹی آر ایس کی ایما پر ہو رہا ہے ۔ ٹی آر ایس کو دونوں شہروں میں عوام کی تائید حاصل نہیں ہے اسلئے رائے دہندوں کے نام حذف کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT