Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی سرکلس کی تعداد 30 ہوگئی

جی ایچ ایم سی سرکلس کی تعداد 30 ہوگئی

سرکاری حکمنامہ جاری ، کارکردگی بہتر ہوگی
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے سرکلس کی تعداد 24 سے بڑھ کر تیس ہوگئی ۔ ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی کی تجویز کو منظوری دے دی اور سرکاری حکمنامہ جاری کردیا گیا ۔ سرکلس کی تنظیم جدید 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی ہے گذشتہ سال دسمبر میں سرکل آفس کی تعداد 18 سے بڑھاکر 24 کی گئی تھی جی ایچ ایم سی کے مطابق سرکلس کی تعداد میں اضافہ سے نظم و نسق بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی ۔ جی ایچ ایم سی کے تمام 5 زونس میں سرکلس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT