Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جی ایچ ایم سی سنٹرل زون سمر کیمپ کا افتتاح

جی ایچ ایم سی سنٹرل زون سمر کیمپ کا افتتاح

حیدرآباد۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے سالانہ سمر کوچنگ کیمپ 2017ء کے ضمن میں سنٹرل زون کا افتتاح میئر ڈاکٹر بنتو رام موہن   کے ہاتھوں وکٹری پلے گراؤنڈ پر ایک رنگارنگ تقریب کے دوران عمل میں آیا۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی کے سنٹرل زون کے تحت آنے والے مختلف سرکلس سے تعلق رکھنے والے 3000 سے زائد بچوں نے رنگارنگ مارچ پاسٹ کے علاوہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر (اسپورٹس) ایس سرینواس ریڈی نے تمام افراد کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی (آئی ایس کمشنر جی ایچ ایم سی) نے انتظامیہ کی جانب سے سالانہ منعقد کئے جانے والے مختلف کیمپس میں بچوں کیلئے ہونے والے فوائد کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

گلوب فٹبال کلب کے سمر کیمپ کا 28 اپریل کو آغاز
حیدرآباد۔ 25 اپریل (ای ۔ میل) گلوب فٹبال کلب کے گراس روٹ کوچنگ انچارج مسٹر سید سعدی کے بموجب مذکورہ کلب جی ایچ ایم سی کے تعاون سے سالانہ سمر کیمپ کا 28 اپریل کوآغاز کررہا ہے جوکہ 26 مئی تک جاری رہے گا۔ حسینی علم کے خورشید جاہ پلے گراؤنڈ پر اس کیمپ میں صبح 6:15 تا 8:15 بجے 7 تا  19 سالہ بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9391015892 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT