Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی ملازمین کیلئے بائیو میٹرک سسٹم

جی ایچ ایم سی ملازمین کیلئے بائیو میٹرک سسٹم

ڈپٹی میئر کے اچانک دورہ پر 90% اِسٹاف غیرحاضر رہنے کا انکشاف
حیدرآباد۔ 18 فروری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ملازمین کیلئے بہت جلد بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرنے کی تجویز ہے۔ ڈپٹی میئر جی ایچ ایم سی مسٹر بابا فصیح الدین نے کل اچانک جی ایچ ایم سی دفاتر کا دورہ کیا تھا اور یہ حقیقت سامنے آئی کہ تقریباً 90% ملازمین سیکشن میں موجود نہیں تھے۔ مختلف شعبوں شہری منصوبہ بندی، انجینئرنگ، ہیلتھ اینڈ سینیٹیشن اور ویٹرنری و اسٹورس وغیرہ میں ملازمین کی غفلت آشکار ہوگئی چنانچہ اعلیٰ عہدیداروں نے ملازمین کی آمدورفت کے اوقات پر نظر رکھنے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام ملازمین کو صبح 10 تا 10:30 بجے دن کے دوران اپنے آفس میں موجود رہنا چاہئے لیکن کل دورہ کے وقت یہ دیکھا گیا کہ درجہ چہارم یا پھر آؤٹ سورسنگ کے ملازمین ہی بروقت پہونچے ہیں چنانچہ ڈپٹی میئر نے اس صورتحال کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے اس ضمن میں عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کہ بروقت ڈیوٹی پر نہ پہونچنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT