Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی میں مختلف زمروں میں جلد تقررات

جی ایچ ایم سی میں مختلف زمروں میں جلد تقررات

ٹاؤن پلاننگ شعبہ میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے پر توجہ
حیدرآباد ۔ 7؍ مئی ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ میں مختلف زمرہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر جلد تقررات عمل میں لائے جانے کی توقع ہے ۔ شعبہ ٹاون پلاننگ میں نچلی سطح کے بلڈنگ انسپکٹرس سیکشن آفیسرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر فوری تقررات کیلئے چیف منسٹر چندراشیکھرراؤ نے عہدیداروں کو ہدایات دی ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ ٹاون پلاننگ میں مخلوعہ جائیدادوں پر پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات عمل میں لانے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ جی ایچ ایم سی کے ذریعہ شہر میں ایک اندازہ کے مطابق کم از کم پانچ ہزار عمارتوں کو تعمیری اجازت نامے جاری کئے جاتے ہیں اس کے ساتھ سڑکوں کی توسیع کا کام بھی ہوتا ہے ۔ جی ایچ ایم سی میں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیرات کو باقاعدہ بنانے کے کام کا بوجھ ٹاون پلاننگ پر عائد ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جی ایچ ایم سی شعبہ ٹاون پلاننگ میں جملہ 412  مختلف جائیدادیں منظورہ ہیں لیکن فی الوقت شعبہ ٹاون پلاننگ میں صرف 130  ملازمین ہیں ۔ 277  جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ان میں نچلی سطح کے پلاننگ انسپکٹرس و سیکشن آفیسرس کی جائیدادیں (189) ہیں جن کی وجہ سے شعبہ کا کام متاثر ہو رہا ہے ۔ غیر مجاز تعمیرات پر نظر رکھنے میں دشواریاں  ہو رہی ہیں ۔ ان حالات کی روشنی میں شعبہ میں مخلوعہ جائیدادوں  پر تقررات کیلئے وزیر نظم و نسق کے ٹی راما راو اور میئر بی رام موہن کچھ عرصہ قبل چیف منسٹر سے خواہش کرچکے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندر شیکھرراؤ نے کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر جناردھن ریڈی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور ٹاون پلاننگ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اقدامات کی ہدایت دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمشنر بلدیہ نے چیف منسٹر کو حقائق سے واقف کروایا اور کہا کہ اسٹاف کی کمی سے کوئی کام بہتر انداز میں نہیں ہورہا ہے ‘ موجودہ اسٹاف پر کام کا بوجھ زائد ہوگیا ہے جس کے پیش نظر ہی چیف منسٹر نے عاجلانہ طور پر مخلوعہ تمام جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی ہدایات دیں اور ان جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات کی صورت میں غیر مجاز تعمیرات میں کمی ہوسکتی ہے ۔ سڑکوں کے توسیعی کا کام ‘ مکانات کی تعمیرات ‘ کیلئے منظوری تیزی کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT