Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی میں کسی بھی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا!ا

جی ایچ ایم سی میں کسی بھی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا!ا

مئیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جائزہ اجلاس ، عہدیداروں کو مئیر رام موہن کی ہدایت
حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں کسی بھی قسم کی بدعنوانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ یہ بات مئیر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن نے بتائی ۔ انہوں نے مئیر کے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد آج پہلی مرتبہ کاپرا سرکل کا جائزہ اجلاس طلب کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ عوامی شکایتوں پر بھی فوری ردعمل ظاہر کریں اور خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ مئیر نے بتایا کہ انتظامی امور کو بہتر بنانا اہم مقصد ہے اور اس دوران کسی بھی قسم کی بدعنوانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ شہری سہولیات میں شفاف نظم و نسق اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے چیف منسٹر کے خواب کو بہت جلد پورا کاجائے گا اور چیف منسٹر کی خواہشات کے مطابق بہتر عوامی سہولیات اور شفاف بلدی نظم و نسق قائم کیا جائے گا ۔ مئیر رام موہن نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ شہر میں خالی مقامات ، تالابوں کنٹے ، جھیلوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اہمیت دی جانی چاہئے ۔ اس موقع پر مئیر نے شجرکاری کی اور  اس موقع پر بلدیہ کے اعلی عہدیداراس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT