Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی ‘ ٹیکس وصولی میں 22 شہروں میں سرفہرست

جی ایچ ایم سی ‘ ٹیکس وصولی میں 22 شہروں میں سرفہرست

حیدرآباد ۔ /20 نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کو ٹیکس وصولی میں ملک کے 22 شہروں میں سرفہرست پایا گیا ہے ۔ ایک ہزار اور پانچ سو روپئے کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے فوری بعد عوام کی جانب سے ادا کردہ جائیداد ٹیکس کے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کو تقریبا 190 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ ملک بھر کے 22 بڑے شہروں  کے لئے وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے تجزیہ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جی ایچ ایم سی میں ٹیکس وصولی کی رفتار تیز ہوچکی ہے ۔ نومبر 2016 میں ملک کے اندر مالیہ کی وصولی بڑھ گئی نومبر 2015 کے مقابل اس سال ٹیکس کی بہتر وصولی ہوئی ہے ۔ نومبر 2015 میں 274 کروڑ روپئے وصول ہوئے تھے ۔جاریہ سال کے دوران 855 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار نے بتایا کہ ملک کے 22 کارپوریشنوں میں جی ایچ ایم سی کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔مہاراشٹرا کے شہر کلیان کو دوسرا مقام حاصل ہوا جہاں 170 کروڑ روپئے وصول کئے گئے ۔ احمد آباد تیسرے نمبر پر ہے جسے 150 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT