Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی چناؤمیں ٹی آر ایس کامیاب ہوگی : سرینواس یادو

جی ایچ ایم سی چناؤمیں ٹی آر ایس کامیاب ہوگی : سرینواس یادو

حیدرآباد ۔ 21ڈسمبر ( سیاست نیوز)  گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کیلئے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے مجوزہ انتخابات میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ وزیر کمرشیل ٹیکس مسٹر ٹی سرینواس یادو نے اس بات کا ادعا کیا اور بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست بالخصوص گریٹر حیدرآباد حدود میں کئی ایک ترقیاتی کام انجام دیئے بلکہ غریب عوام کیلئے مثالی و منفرد نوعیت کے حامل ڈبل بیڈروم فلیٹس اسکیم کو حکومت نے ریاست بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا اور اسی طرز کے ( ڈبل بیڈروم فلیٹس) مکانات ریاست بھر میں تعمیر کر کے غریب عوام کو فراہم کئے جائیں گے ۔ مسٹر سرینواس یادو  نے جو کہ آج تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے منظم کردہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہا کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی کارکردگی سے متاثر ہوکر آج ہر کوئی دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار کرنے کو اپنی اولین ترجیح دے رہے ہیں اور اس طرح ہر روز دیگر جماعتوں کے سینئر قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت کو دیکھتے ہوئے ہم کو اس بات کا مکمل یقین ہوچکا ہیکہ آئندہ ماہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے منعقد ہونے والے انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی بہرصورت شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں یہ رجحان پایا جارہا ہے کہ تلنگانہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور عوام کے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے مختلف جماعتوں سے وابستہ قائدین بھی ان جماعتوں سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر مجبور ہورہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT