Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کا جنرل باڈی اجلاس ملتوی

جی ایچ ایم سی کا جنرل باڈی اجلاس ملتوی

ایم ایل سی انتخابات کے بعد بجٹ کی منظوری
حیدرآباد۔17فروری(سیاست نیوز) بلدی بجٹ 2017-18جو کہ قطعیت دیا جا چکا ہے کی منظوری مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے 18فروری کو منعقد ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں عمل میں لائی جانی تھی لیکن بجٹ اجلاس کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے سبب جی ایچ ایم سی بجٹ کو اساتذہ کے زمرے میں موجود رکن قانون ساز کونسل کے انتخابات کے بعد ہی عمل میںآئے گی۔ جی ایچ ایم سی نے 18فروری کو بجٹ اجلاس منعقد کرتے ہوئے قطعیت دیئے گئے بجٹ کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن گذشتہ ہفتہ رنگاریڈی‘ محبوب نگر اور حیدرآباد اساتذہ حلقہ کی قانون ساز کونسل نشست کے لئے اعلامیہ جاری کئے جانے کے بعد قانونی رائے حاصل کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔مئیر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن نے آج جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی اور کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے اور بلدی حدود میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی برخواستگی کے بعد ہی جی ایچ ایم سی کا بجٹ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے مالی سال 2017-18کیلئے 5643کروڑ کے بجٹ تجاویز کو قطعیت دی ہے جسے بلدیہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے منظوری دیدی ہے۔

TOPPOPULARRECENT