Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کیلئے مسلم شخص کو ڈپٹی میئر بنانے کا مطالبہ

جی ایچ ایم سی کیلئے مسلم شخص کو ڈپٹی میئر بنانے کا مطالبہ

حیدرآباد 7 فروری (راست) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ریاستی سکریٹری جناب وحید احمد ایڈوکیٹ صدر تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم نے گریٹر حیدرآباد کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی تلنگانہ حکومت کی مقبولیت اور فلاحی اسکیمات کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے والے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی اپنی طاقت پر میئر اور ڈپٹی میئر بناسکتی ہے۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اپیل ہے کہ کسی مسلم کارپوریٹر کو میئر یا ڈپٹی میئر بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT