Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کی جائیداد ٹیکس ادائیگی اسکیم پر غیر معمولی ردعمل

جی ایچ ایم سی کی جائیداد ٹیکس ادائیگی اسکیم پر غیر معمولی ردعمل

30 اپریل تک ادا کرنے پر خصوصی رعایت ، ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر بلدیہ
حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جائیداد ٹیکس ادائیگی اسکیم کو زبردست عوامی ردعمل حاصل ہو رہا ہے ۔ بلدیہ نے جاریہ سال کے جائیداد ٹیکس کو 30 اپریل تک ادا کرنے پر خصوصی رعایت دیتے ہوئے 5 فیصد تخفیف کرنے کا اعلان کیا اور اس خصوصی اسکیم کو عرلی برڈ کا نام دیا تھا ۔ اس خصوصی اسکیم پر آج پہلے دن ایک کروڑ 30 لاکھ روپئے حاصل ہوئے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں جملہ 14,22,033 شہری جائیداد ٹیکس ادا شدنی ہیں ۔ ان میں آج ایک ہی دن اس خصوصی اسکیم پر روعمل ظاہر کرتے ہوئے 1,900 افراد نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد مسٹر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے 30 اپریل تک 20 فیصد افراد سے جائیداد ٹیکس وصول کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے مراحل کی تکمیل کیلئے 50 دن درکار ہوا کرتے تھے ۔ تاہم اس میں تبدیلی کرتے ہوئے 25 دن میں ایکوپینسی سرٹفکیٹ جاری کیا جارہا ہے اور اس طرح 15 تا 25 دن میں اجازت نامہ جاری کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT