Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کی غیر کارکردگی سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا

جی ایچ ایم سی کی غیر کارکردگی سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا

پراجا واہنی پروگرام بھی نظر انداز ، وی گوپال راؤ و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔4نومبر(سیاست نیوز)پرجا الوچنا ویدیکا کے ذمہ داران نے بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود اور شہری ترقی کے ذمہ دار محکموںکی لاپرواہی کا خمیازہ معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑ ہ میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرجا الوچنا ویدیکا کے صدر وی گوپال رائو نے کہاکہ عوامی مسائل کی سنوائی کے لئے پرجا واہنی اجلاس منعقد کیاجاتا ہے مگر اس میں محکمہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کاکوئی ذمہ دا ر عوامی مسائل کی سنوائی کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میئر ‘ کمشنر یا پھر محکمہ بلدیہ کے ذمہ دار عہدیداروں کی موجودگی میںپرجا واہنی اجلاس منعقد کرنا چاہئے مگر بلدیہ گریٹر حیدرآباد میںزیرالتواء فائیلس کی یکسوئی ‘ عوامی مسائل کی سنوائی کے لئے کوئی موجود نہیں ہے ۔ مسٹر وینو گوپال نے کہاکہ شہر کی ناکارہ سڑکیں عوام کے لیے درد سر بنی ہوئی ہیں اور علاقائی مسائل میں روز بہ روزاضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس موقع پر مسٹر رمیش ریڈی‘ لنگاریڈی‘پاپا رائو او ردیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT