Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے مزید عہدیدار ڈسٹرکٹ کلکٹرس بنائے گئے

جی ایچ ایم سی کے مزید عہدیدار ڈسٹرکٹ کلکٹرس بنائے گئے

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنرس کو نئے ڈسٹرکٹ کلکٹرس اور زونل کمشنرس کو جوائنٹ کلکٹرس مقرر کرنے کے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے آج مزید عہدیداروں کو مقرر کرنے کے احکام جاری کئے ۔ ایڈیشنل کمشنرس سریندر موہن اور شیو کمارنائیڈو کو ڈسٹرکٹ کلکٹرس مقرر کیا گیا اور ایل کے زونل کمشنر گورو کو جوائنٹ کلکٹر مقرر کیا گیا ۔ ہیلت اینڈ سینٹیشن کے ایڈیشنل کمشنر روی کرن کو سنٹرل زون کمشنر بنایا گیا اور پورا چارج دیا گیا ۔ ساوتھ زون کمشنر سرینواس ریڈی کو ایڈیشنل کمشنر آف اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ۔ ایڈیشنل کمشنر لیگل اینڈ الیکشنس سی راما کرشنا راؤ کو اسٹیٹ ونگ کا انچارج بنایا گیا ۔ ایسٹ زون کمشنر سی این رگھوپرساد ، اربن بائیو ڈائیورسٹی کے ایڈیشنل کمشنر ہوں گے ۔ اور فینانس کمشنر جئے راج کینڈی کو آئی ٹی ونگ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT