Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے منفرد انٹگریٹیڈ موبائل ایپ کا آغاز

جی ایچ ایم سی کے منفرد انٹگریٹیڈ موبائل ایپ کا آغاز

My GHMC شہریوں کے لیے وقت ضائع کیے بغیر مسائل کو حل کروانے میں معاون
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آج ایک منفرد انٹگریٹیڈ موبائل ایپ My GHMC کا آغاز کیا گیا تاکہ شہریوں کو وقت ضائع کیے بغیر ان کے مسائل کو حل کروانے میں مدد ہو ۔ یہ موبائل ایپ شفافیت کو یقینی بنائے گا اور اس سے جی ایچ ایم سی کے دفاتر کو چکر لگانے سے بچا جاسکے گا اور رشوت کا تدارک ہوگا ۔ اس موبائل ایپ کے ذریعہ فراہم کی جانے والی پانچ انٹگریٹیڈ سروسیس میں پراپرٹی ٹیکس ، ٹریڈ لائسنس فیس کی ادائیگی ، لے آوٹ رجسٹریشن اسکیم اپلیکشن کے موقف کو دیکھنا ، برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفیکٹس کی ڈاؤن لوڈنگ کے علاوہ شہری مسائل سے متعلق شکایات درج کروانا شامل ہے ۔ شہری پلے اسٹور سے اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی جانی والی خدمات سے متعلق تمام ریکارڈس کے لیے ان کے یو آئی ڈی کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے جنہوں نے یہاں ایک تقریب میں اس موبائل ایپ کا آغاز کیا ، کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو معیاری خدمات فراہم کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT