Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جی ایچ ایم سی کے چند عہدیداروں کے تبادلوں کی تیاریاں مکمل

جی ایچ ایم سی کے چند عہدیداروں کے تبادلوں کی تیاریاں مکمل

وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کوفہرست کی پیشکشی‘ بے قاعدگیوں کے انسداد کی مساعی

حیدرآباد ۔ 8اگست ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں طویل عرصہ تک ایک ہی عہدے و مقام پر ملازمت کرنے والے ملازمین کے تبادلے کردینے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں کیونکہ جی ایچ ایم سی میں ایک ہی سیکشن یا ایک ہی مقام پر طویل عرصہ تک ملازمت جاری رکھنے والے ملازمین بلدیہ کی مبینہ بے قاعدگیوں کے واقعات کے تعلق سے عوام کی جانب سے اعلیٰ عہدیداران‘ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو شکایات موصول ہورہی ہیں جس کے پیش نظر اعلیٰ عہدیداران جی ایچ ایم سی نے ملازمین کے تبادلوں سے متعلق سنجیدہ اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے تفصیلات کا جائزہ لیتیہ وئے تبادلہ کئے جانے والے ملازمین جی ایچ ایم سی کی فہرستیں مرتب کرنے میں عہدیداران جی ایچ ایم سی مصروف دکھائی دے رہے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس تعلق سے وزیر بلدی نظم و نسق کو بھی متعدد شکایتیں موصول ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ لہذا وزیر بلدی نظم و نسق نے بھی اس معاملہ میں اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداران جی ایچ ایم سی کو ضروری ہدایات جاری کرے گی ۔ کے ٹی راما راؤ کی سخت ہدایات کے بعد ہی اعلیٰ عہدیداران جی ایچ ایم سی نے حرکت میں آتے ہوئے طویل عرصہ تک ایک ہی عہدے یا شعبہ پر فائز رہنے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کے عمل کو مکمل کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرتب کردہ ملازمین کی فہرستیں وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ کو بھی روانہ کئے جانے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں اور بہت جلد طویل عرصہ تک ایک ہی شعبہ میں یا ایک ہی مقام پر خدمات انجام دینے والے ملازمین و بعض عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جانے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT