Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جی نرنجن کو حدود پار نہ کرنے کا انتباہ

جی نرنجن کو حدود پار نہ کرنے کا انتباہ

اتم کمار ریڈی کو نرنجن کنٹرول کرنے کا مشورہ ، غلام نبی آزاد
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): قائد اپوزیشن راجیہ سبھا مسٹر غلام نبی آزاد نے کانگریس کے ترجمان مسٹر جی نرنجن کی تنبیہ کرتے ہوئے انہیں حدود پار نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ واضح رہے کہ یوم انضمام حیدرآباد کے مسئلہ پر مسٹر جی نرنجن کا دیا گیا بیان متنازعہ بن گیا تھا اور مسلمانوں میں اس کے تعلق سے ناراضگی پیدا ہوگئی تھی باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پرانے شہر کی نمائندگی کرنے والے ایک کانگریسی قائد نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کو جی نرنجن کی شکایت کی تھی ۔ اور اخبارات کے تراشے بھی بطور ثبوت روانہ کیا تھا ۔ جس پر آج چارمینار کے دامن میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ 1977 سے جی نرنجن کو جانتے ہیں وہ یوتھ کانگریس میں تھے جی نرنجن این ایس یو آئی میں تھے نرنجن کا کانگریس کے سینئیر قائدین میں شمار ہوتا ہے تاہم کبھی کبھی وہ حدود پار کردیتے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کنٹرول میں رکھیں۔۔

TOPPOPULARRECENT