Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جی وی رمنا راؤ ایم ڈی ٹی ایس آر ٹی سی کی میعاد میں توسیع

جی وی رمنا راؤ ایم ڈی ٹی ایس آر ٹی سی کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر عہدے پر موجودہ جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر جی وی رمنا راؤ کی میعاد میں توسیع کی گئی ۔ حکومت نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ رمنا راؤ کی 31 جولائی کو سبکدوش ہونے والے ہیں لیکن حکومت نے شاندار کارکردگی کے پیش نظر انہیں مزید دو سال تک کیلئے تقرر کرتے ہوئے مکمل اختیارات کے ساتھ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مقرر کیا ہے ۔ توقع ہے کہ رمنا راؤ یکم اگست کو اپنی اس نئی ذمہ داری کا باقاعدہ جائزہ حاصل کریں گے ۔ اسی دوران مسٹر جی وی رمنا راؤ جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن جوکہ گوداوری پشکرالو کے راست اپنی نگرانی میں انتظامات کیلئے ضلع کریم نگر و عادل آباد میں کیمپ کئے ہوئے ہیں ۔ آج شب ٹیلیفون پر نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت نے جس اعتماد و توقعات کے ساتھ انہیں دو سال کیلئے تقرر کیا ہے ان توقعات کو پورا کرنے اور ٹی ایس آر ٹی سی کی کارکردگی کو مزید فعال و کارکرد بناتے ہوئے آر ٹی سی کو نفع بخش بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT