Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / جی ڈی پی پر نوٹوں کی منسوخی کا اثر:منموہن سنگھ

جی ڈی پی پر نوٹوں کی منسوخی کا اثر:منموہن سنگھ

نئی دہلی۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں کمی کا جو اندازہ لگایا گیا ہے یہ اس سے بھی کم رہے گی۔ ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کا منشور جاری کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ شماریات نے گزشتہ ہفتے جی ڈی پی کی شرح 0.5 فیصد کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے معیشت کو اس سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر کے کہا ہے کہ ترقی کی شرح 7.6 فیصد سے کم ہوکر 7.1 فیصد رہے گی اور اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کا جی ڈی پی پر اس سے بھی زیادہ اثر ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT