جے این ٹی یو امتحانات ملتوی

   

حیدرآباد 20 جولائی (سیاست نیوز) جے این ٹی یو حیدرآباد کے تحت تمام کالجس میں جمعہ 21 جولائی کے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ۔ یونیورسٹی نے اعلامیہ جاری کیا۔ انجیئرنگ و بی فارمیسی سمسٹر امتحانات کی تاریخ کو ری شیڈول کیا گیا اور یہ امتحانات 26 جولائی کو ہونگے۔ جمعہ کے علاوہ طئے شدہ امتحانات مقررہ شیڈول سے ہونگے ۔ ریاست میں شدید بارش کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو دو روزہ تعطیلات کے اعلان پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ر