Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / جے این یو اساتذہ بھی طلبا کے احتجاج میں شامل

جے این یو اساتذہ بھی طلبا کے احتجاج میں شامل

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو اساتذہ بھی آج جماعتوں کا بائیکاٹ کرنے طلبا کے احتجاج میں شامل ہوگئے ۔ طلبا برادری نے اپنے یونین لیڈر کنہیا کمار کی غداری کے الزام میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اساتذہ نے آج ریمارک کیا کہ وہ یونیورسٹی کے لان میں قوم پرستی پر کلاسیس لیں گے ۔ کل طلبا کی جانبسے کنہیا کمار کی رہائی تک کیلئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا آعاز کیا گیا تھا ۔ وہ چاہتے ہیں کہ کنہیا لال کو غیر مشروط طور پر رہا کردیا جائے ۔ کل پٹیالہ ہاوز کورٹ میں 10 اساتذہ اور طلبا کے ایک گروپ پر ہوئے حملے کے بعد ٹیچرس اسوسی ایشن نے بھی جماعتوں کا بائیکاٹ کرنے طلبا کے احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک فیکلٹی رکن نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف طلبا کے خلاف بلکہ اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ہم پر کھلے عام حملے ہو رہے ہیں اور وائس چانسلر اس پر خاموش ہیں۔ ساری دنیا اب جے این کو قوم مخالف طاقتوں کا مرکز قرار دے رہی ہے اور یہ صرف برسر اقتدار افراد کے پروپگنڈہ کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT