Sunday , March 26 2017
Home / ہندوستان / جے این یو طالب علم کی نعش سیلم لائی گئی

جے این یو طالب علم کی نعش سیلم لائی گئی

سیلم ( ٹاملناڈو ) 16 ماچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو کے دلت اسکالر متھو کرشنن کی نعش کو ‘ جس نے دہلی میں اپنے ایک دوست کی قیامگاہ پر خود کشی کرلی تھی ‘ آج اس کے آبائی ٹاؤن سیلم لایا گیا ۔ نعش آج صبح چینائی سے یہاں لائی گئی اور اسے ان کے گھر پر رکھا گیا ہے ۔ متھو کرشنن کا ٹاملناڈو کے سیلم ضلع سے تعلق تھا اور اس نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ایم فل مکمل کیا تھا جس کے بعد وہ 2015 سے دہلی کی جے این یو میں اپنی پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہا تھا ۔ یہ طالب علم جے این یو کے جہلم ہاسٹل میں مقیم تھا اور وہ 13 مارچ کو جنوبی دہلی کے منیرکا علاقہ میں اپنے ایک دوست کی قیامگاہ پر پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ طالب علم ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی موت کے بعد طلبا تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT