Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / جے این یو عہدیداروں کو اڈمنسٹریٹیو بلاک سے روکا نہ جائے: عدالت

جے این یو عہدیداروں کو اڈمنسٹریٹیو بلاک سے روکا نہ جائے: عدالت

نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج پولیس کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر عہدیداروں کو یونیورسٹی کے اڈمنسٹریٹیو بلاک میں آمد و رفت سے روکا نہ جائے۔ یہ ہدایت بھی دی گئی کہ یونیورسٹی میں کوئی دھرنا یا احتجاج پرامن ہونا چاہئے اور ایک انتظامی بلاک کے 100 میٹر کے اندرون نہ ہو۔ نیز دہلی پولیس کو حکم دیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر دونوں احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی فورس کا استعمال کرے۔ تاہم جسٹس سنجیو سچدیو نے عدالت میں موجود سینئر پولیس عہدیداروں کو تاکید کی کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اسٹوڈنٹس کے ساتھ اُنھیں کس طرح نمٹنا چاہئے۔ عدالت نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کو نوٹس بھی جاری کی اور اگلی تاریخ پر اُن کے عہدیداروں کی موجودگی چاہی جو اپنے ایجی ٹیشن کی وجوہات کی وضاحت کریں۔ یونین کے عہدیداروں کی موجودگی درکار ہے کیوں کہ جج کی رائے ہے کہ یہ مسئلہ یونیورسٹی سے متعلق ہے ، اس لئے یونیورسٹی اور اسٹوڈنٹس کے درمیان ثالثی ہونا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT