Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / جے این یو میں احتجاج کا سلسلہ جاری ، دیگر کئی مسائل پر تنازعہ

جے این یو میں احتجاج کا سلسلہ جاری ، دیگر کئی مسائل پر تنازعہ

نئی دہلی۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ مخالف قوم نعروں کے تنازعہ کے ایک سال کے بعد بھی یہاں پر دیگر کئی مسائل پر طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ جے این یو کیمپس اس وقت ملک گیر سطح پر موضوع بحث بن گیا تھا کہ جب 9 فبروری کو پارلیمنٹ حملہ کے خاطی افضل گرو کو پھانسی دیئے جانے کی تاریخ پر مخالف ملک نعرے لگائے گئے تھے۔ ایک سال بعد بھی یہاں پر ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے سامنے طلبہ کے احتجاجی مظاہرے دیکھے گئے۔ اس مرتبہ طلبہ کا ایک گروپ داخلہ کی پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔ یونیورسٹی گرانڈ کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے باعث داخلوں کی پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT