Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / جے این یو میں اے بی وی پی کی ہنگامہ آرائی،ایرانی طالب علم کو زدوکوب

جے این یو میں اے بی وی پی کی ہنگامہ آرائی،ایرانی طالب علم کو زدوکوب

نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو میں زیرتعلیم ایران کے ایک طالب علم نے پولیس میں دس افراد کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا کہ ان کے ساتھ بُرا سلوک روا رکھا گیا۔ اے بی وی پی نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کامیابی کا جشن منانے پر ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کمرہ نمبر 1 میں رہنے والا ونئے راہداری میں آتش بازی کررہا تھا۔ جب گارڈ نے مداخلت کی تو اس نے بحث کی۔ طالب علم نے ہاسٹل سینئر وارڈن اور چیف پروکٹر سے کی گئی شکایت میں یہ بات بتائی۔ طالب علم نے بتایا کہ وہ سب کچھ دیکھ رہا تھا کہ ایک شخص اور ونئے نے اس کی ناک پر گھونسا مارا۔ اس طالب علم نے کہاکہ یہ دس افراد پر مشتمل گروپ تھا اور سب حالت نشہ میں تھے۔ ایرانی شہری نے وسنت کنج (نارتھ) پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی۔

TOPPOPULARRECENT