Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / جے این یو میں تحقیق کرنے والے طلبہ کی سیٹوں میں اضافہ ہوگا

جے این یو میں تحقیق کرنے والے طلبہ کی سیٹوں میں اضافہ ہوگا

نئی دہلی، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں تحقیق کرنے والے طالب علموں کی سیٹوں میں تخفیف کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کی نئی دفعات کی رو سے جے این یو میں تحقیق کرنے والے طالب علموں کی سیٹوں میں اضافہ ہوگا اور اس کے معیار میں بھی بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے ایوان میں ایک ضمیمہ سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ اس کے لئے یو جی سی کی جانب سے ہدایات جاری ہوتے رہے ہیں۔ ایچ ڈی اور ایم فل میں کورس کے لئے امتحان کا انتظام کیا گیا ہے ۔ تحقیق کرنے والے طلبہ اور گائیڈ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT